ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک پر چور مسلط ہیں جو ملک لوٹ رہے ہیں، اسد عمر

کراچی: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 2023الیکشن کا سال ہے، تینوں کا الگ شکار کرنے کے بجائے ایک ساتھ شکار کریں گے، ملک پر چور مسلط ہیں، ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ  عمران خان چند ماہ بعد دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، 15 جنوری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، اس بار سندھ میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی، میئر کراچی پی ٹی آئی کا ہو گا۔

انہوں نے کہا عوام اب بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں کریں گے، یہ لوگ مل جائیں تو اچھا ہے شکار کرنے میں آسانی ہو گی، پاکستان کے فیصلے صرف عوام کریں گے، کراچی میں بھی تحریک انصاف کی فتح ہو گی، 90 فیصد ریونیو دینے والے کراچی کو حقوق نہیں مل رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں