لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں رکھے گئے آمدنی کے ہدف میں ناکامی کے بعد سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں ہفتے میں ایک روز شہروں کی سڑکوں پر مکمل ناکہ بندی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اپنے ای ٹی اوز کی سربراہی میں ہفتہ میں ایک دن شہر بھر کی مکمل ناکہ بندی کریں گے۔ جس میں ٹوکن ٹیکس کے نادہندگان سمیت اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس وقت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ٹوکن ٹیکس کے نادہندگان کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار ہے جنہوں نے گزشتہ دو دو سال سے محکمہ کو ٹوکٹ ٹیکس ادا نہیں کیا۔
