سڈنی:آسٹریلیا نے دورہ بھارت کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ڈیوڈ وارنر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورۂ بھارت کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، فاسٹ بولر پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آسٹریلیا دورہ بھارت کے دوران 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا تاہم ٹیسٹ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اسکواڈ میں شامل کھلاڑی جس میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ آسٹن ایگر،سکوٹ بولینڈ،ایلکس کیری، کیمرون گرین، پیٹر ہیڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عمان خواجہ، مارکس لابوشین، ناتھن لیون، لانس مورس، ٹوڈ مرفی، میتھو رنشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سیوپسن اور ڈیوڈ وارنر ہیں۔
An 18-player Test squad has been assembled for the Qantas Tour of India in February and March.
Congratulations to everyone selected! pic.twitter.com/3fmCci4d9b
— Cricket Australia (@CricketAus) January 11, 2023
فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ انگلی کی انجری کا شکار ہیں، مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ 18 رکنی اسکواڈ میں 4 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے، نیتھن لائن کے ساتھ ٹوڈ مرفی، اشٹن اگر اور مچل سویپسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری، دوسرا 17، تیسرا یکم مارچ جبکہ چوتھا 9 مارچ سے شیڈول ہے، اسی طرح ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
