لاہور:پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے برٹش جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتے والے قومی کھلاڑی حمزہ خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا،
پاکستان سکواش فیڈریشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حمزہ خان پاکستان کا چمکتا ہوا ستارہ ہے، انہوں نے سیمی فائنل میں اپنا بہترین کھیل پیش کیا اور پی ایس ایف کو ان پر فخر ہے، حمزہ میں اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے اور عالمی چیمپئن بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔
Hamza Khan is a shining star of Pakistan. He played his best in the Semifinals and PSF is proud of him. Hamza has all the potential to further improve his game and become a world champion. pic.twitter.com/HXTw8gJgKu
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) January 10, 2023
سکواش فیڈریشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ حمزہ کو پی ایس ایف اور فوج سے بطور اپنے ڈیپارٹمنٹس قریبی رہنمائی کی ضرورت ہے، آرمی کے ساتھ ساتھ مسٹر نیاز اللہ (والد)کے لئے خصوصی تعریف جنہوں نے کھیل کے دوران حمزہ خان کی حمایت کے لئے برطانیہ کا سفر کیا۔
