English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی،8 مئی تک جاری رہنے والے اس دورہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے،قبل ازیں دورہ پاکستان کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد بھارت جانے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی پہنچ گئی، دورہ پاکستان میں 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئی تھی،یہ مقابلے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھے جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز مہمان ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے اپنے نام کی تھی،یہ میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ تھے.

عالمی کپ کی تیاریوں کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ بھارت میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی،ون ڈے میچز 18 جنوری کو حیدرآباد، 21 جنوری کو رائے پور اور 24 جنوری کو اندور میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے انٹرنیشنل27 جنوری کو رانچی، دوسرا 29 جنوری کو لکھنؤ، تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ یکم فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے