ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں دھماکے، کئی افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جن میں 10 افراد زخمی ہوگئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں واقع لاری اڈے پر یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئی گاڑیا تباہ ہوگئیں اور دھماکے کی جگہ کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔

دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع پر افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں دہشت گردی عنصر ہونے کا امکان موجود ہے۔تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں