English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراقی دینار کی قدر میں مسلسل کمی: گورنر سینٹرل بینک برطرف

بغداد:عراق کے وزیراعظم نے سینٹرل بینک کے گورنر کو عہدے سے برطرف کرکے سابق گورنر علی محسن العلق کو گورنر تعینات کر دیا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے گورنر سینٹرل بینک مصطفی غالب مخیف کو پچھلے مہینے طلب کرکے ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مرکزی بینک کے نئے گورنر محسن العلق ستمبر 2014 سے ستمبر 2020 تک اسی عہدے پر کام کرچکے ہیں۔بین الاقوامی رقوم منتقلی کے مراحل میں سختی کے بعد عراق کی کرنسی دو مہینے سے گراوٹ کا شکار ہے۔

حکومت نے ایک ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی رقم 1460 مقرر کی ہے لیکن کھلی منڈی میں ڈالر 1630 دینار کا فروخت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے