English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر غوری ایم کیو ایم کا حصہ ہیں یا نہیں اس کی وضاحت وہ خود کریں گے، روف صدیقی

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما راؤف صدیقی نے کہا ہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کا حصہ ہیں یا نہیں اس کی وضاحت وہ خود کریں گے۔

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر غوری ہو یا رضا ہارون سب کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔رئوف صدیقی نے کہا کہ جو بھی آئینِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اس کو معافی ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت نقصان ہوچکا ہے اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔اس موقع پر صحافی نے رئوف صدیقی سے پوچھا کہ قاتلوں اور دہشت گردوں کے لئے بھی آپ معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں؟۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قتل اور دیگر الزامات کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر حصوں میں بھی جہاں نفرت کے بیج بوئے گئے ہیں انہیں معاف کیا جائے۔

رئوف صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں سے لسانی تقسیم پیدا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے