English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

پشاور:خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے ہیں ۔

پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سی این جی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے ، سی این جی اسٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

صوبہ بھرمیں سی این جی اسٹیشن یکم جنوری سے بند کئے گئے تھے ، اسٹیشن بندش کا مقصد صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

صوبائی حکومت نے سوئی گیس پریشر میں کمی کے سبب تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کرانے کے نوٹی فکیشنز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے