پشاور: خیبرپختونخواکی نگراں کابینہ میں شامل 15 میں سے 14 وزرا کو مختلف محکموں کے قلمدان حوالے کردیے گئے جب کہ خوشدل خان ملک کوتاحال محکمہ نہیں دیاگیا۔
خزانہ، اطلاعات، صحت اور ابتدائی وثانوی تعلیم کے محکمے فی الحال وزیر اعلیٰ ہی کے پاس رہیں گے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سید مسعودشاہ کو اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن اور بین الصوبائی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عبدالحلیم قصوریہ کو زراعت وماہی پروری، شاہد خان خٹک کو ٹرانسپورٹ اورسائنس وٹیکنالوجی وانفارمیشن ٹیکنالوجی، جسٹس(ر)ارشاد قیصرکو قانون وپارلیمانی امور اوراعلیٰ تعلیم، محمد علی شاہ کو سی اینڈ ڈبلیو، بخت نواز خان کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات وجنگلی حیات، منظور آفریدی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورمحکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا۔
عدنان جلیل کو صنعت وفنی تعلیم اور محکمہ مال، حاجی محمد غفران کو معدنیات، حامدشاہ کو پبلک ہیلتھ وانجنیئرنگ اور پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، شفیع اللہ خان کو ہاؤسنگ وجیل خانہ جات ، ساول نذیر ایڈووکیٹ کوبلدیات، حاجی فضل الہی کو خوراک وایریگیشن اورتاج محمد آفریدی کو ریلیف وبحالی کامحکمہ حوالے کیاگیاہے۔

