ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی وزیر خارجہ کا پشاور حملے پر پاکستانی ہم منصب کو تعزیتی پیغام

اسلام آباد،بیجنگ: چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردی کے سنگین حملے پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تعزیتی پیغام بھجوایا ہے۔

جمعرات کے روز چینی وزیر خارجہ نے چھن گانگ نے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں بھاری جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت اور زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں حملے کا سن کر انہتائی دکھ ہوا ہے ، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

 چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں