ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں قادیانیوں کے اداروں کو گمراہ کرنے کیلیے منفی ہتھکنڈے شروع

Qadianiyyah Day

کراچی:شہر قائد میں قادیانیوں نے شعار اسلامی کے غیر قانونی استعمال پر اداروں اور عدلیہ کو گمراہ کرنے کے لیے منفی ہتھکنڈے شروع کر دئیے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر نے کے بجائے ازخود سر گرمیاں شروع کر دی ہیں۔

مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قادیانیوں نے خود کو مظلوم ظاہر کر نے اور عدالت کو گمراہ کرنے کی غرض سے جمشید کوارٹرز کے بعد پریڈی کے علاقے میں قائم اپنی عبادت گاہ پر شعار اسلام کے خلاف قائم میناروں کو خود توڑ دیا ہے تاکہ عدالت میں خود کو مظلوم ثابت کر سکیں قادیانیوں کی ان دونوں عبادت گاہوں پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانون کے بر خلاف مسلمانوں کی مساجد سے مشا بہت رکھنے والے میناروں کے خلاف اہلسنت سے تعلق رکھے والی شخصیات نے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔

مقدمات کے مدعیوں کا کہنا ہے کہ جمشید کوارٹرز اور پریڈی تھانے کی حدود میں قائم اپنی عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ قادیانیوں نے خود کی ہے،  تاکہ مقدمات پر اثر اندازہوا جاسکے ان شخصیات کا موقف ہے کہ ہماری قانونی جدوجہد کو بدنام کرنے کے لیے قادیانیوں نے خود یہ حرکت کی ہے اور جعلی حملہ کرایا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جب توڑ پھوڑ ہو رہی تھی تو علاقہ پولیس اور قادیانیوں کی عبادت گاہ پر مامور سیکورٹی اہلکار کہاں تھے؟یہ امر بھی جواب طلب ہے کہ قادیانی انتظامیہ نے کب پولیس کو اطلاع دی اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر کیوں نہیں پہنچی ؟

انھوں نے کہا کہ قادیانیوں کی سازشوں اور اداروں کی لا پرواہی کے حوالے سے ہم جلد عوام اور میڈیا کو پریس کانفرس کے ذریعے اگاہ کریں گے قادیانیوں کی سر گرمیوں کے خلاف ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ  ہم نے اس حوالے سے ضلع جنوبی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی تحریر ی درخواستیں دی ہوئی ہیں جس کا ہمیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں