ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں خام تیل 10 دن سے بھی کم کے لیے باقی رہ گیا

کراچی: ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث سِنرجی کوCnergyico ریفائنری 8 دن کے لیے بند  کردی گئی ہے۔

ریفائنری نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر مطلع کردیا  اور کہا کہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو  پیٹرول کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔ سابقہ بائیکو ریفائنری سِنرجی کومیں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں