English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور، فواد چودھری کا مشورہ

پی ٹی آئی نے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور شروع کردیا ہے جب اس سلسلے میں پارٹی رہنما فواد چودھری نے پارٹی کو مشورے دیدیے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سےآل پارٹیز کانفرنس میں پارٹی کے نمائندوں کے طور پر شیخ رشید اور اعظم سواتی کے نام زیر غور ہیں۔ اس سلسلے میں فواد چوہدری نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں افراد پارٹی کی نمائندگے کے لیے بہتر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ رہ چکے ہیں اور سیکورٹی معاملات بخوبی جانتے ہیں جب کہ اعظم خان سواتی سینئر سئاستدان ہیں، یہ دونوں سیاستدان پارٹی کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا اندازہ ہی نہیں ہے۔خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے متعلق ہمارے لوگ بار بار توجہ دلاتے رہے۔ ہماری بات سننے کے بجائے ہمارے ارکان پر غداری اور بغاوت کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے