ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اشتعال انگیز مہم عکرمہ صبری کے عزم کو نہیں توڑسکتی،حماس

 مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا کی جانب سے مسجد اقصی کے مبلغ اور سپریم اسلامک اتھارٹی کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری کے خلاف شدید اشتعال انگیز مہم ان کے عزم کو نہیں توڑسکتی اور نہ ہی ان کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ 

دشمن کی شرانگیز مہم کے باوجود وہ بیت المقدس مسجد الاقصی کا دفاع جاری رکھیں گے۔ حماس کے بیت المقدس شہر کیترجمان محمد حمادہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ دشمن نفرت انگیز مہم کے ذریعے سرکردہ شخصیات بالخصوص الشیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصی سے الگ کرنا چاہتا ہے تاکہ اس پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم کرسکے، تاہم دشمن کی اس طرح کی کوئی بھی سازش بری طرح ناکام ہوگی۔ 

دشمن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ حماس نے الشیخ عکرمہ صبری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الشیخ صبری نے پوری زندگی بیت المقدس اور مسجد اقصی کے دفاع میں لگا دی ہے۔ 

دشمن ان جیسی قد آور شخصیات کو اشتعال انگیز مہمات کے ذریعے مسجد اقصی سے دور کرنے کی سازش کررہی ہیں تاکہ ان کے القدس اور الاقصی کے حوالے سے تاریخی کردار کو محدود کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں