ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلیے ہے، عمران خان

Constitution

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں۔ عام انتخابات کوالتوا میں ڈالا گیا توجیل بھروتحریک شروع کریں گے۔

لاہور میں وکلا رہنماوں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن کیلیے وکلا برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔میری جنگ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے ہے۔ وکلا میرے ہمراہ اس تحریک کا ہراول دستہ بنیں۔ موجودہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے وکلا برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ملاقات میں انصاف لائرز فورم عارف والا کے صدرمراد بھٹی اورسیکرٹری جنرل اعجاز بھٹی، صدر انصاف لائرزفورم پاکپتن احمد وٹو اورجنرل سیکرٹری اوکاڑہ جنید کھچی سمیت دیگر وکلا نمائندے موجود تھے ۔

وکلا برادری نے کہا کہ عمران خان کی رول آف لا کے لیے جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ایسا تومارشل لا دورمیں بھی نہیں ہوا تھا، اگر حکومت نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو وکلا جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے سے گریز نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں