ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلے کے بعد شامی جیل سے داعش کے 20قیدی فرار

 دمشق:شام میں زلزلے کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کے20قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش کے قیدی زلزلے کے بعد افراتفری کے دوران جیل توڑ کر فرار ہوئے، فرار ہونے والے قیدی ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع راجو ٹان میں قائم فوجی جیل میں قید تھے۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد جیل میں افراتفری کا ماحول پیدا ہونے کے بعد قیدیوں نے جیل کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جس دوران شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 20قیدی جیل سے فرار ہو گئے،فوجی جیل میں داعش کے 1300جنگجوں سمیت 2 ہزار قیدی سزائیں کاٹ رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں