ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم اپنی حکومت کےلیے معاشی ایمرجنسی چاہتی ہے، فواد چوہدری

summary

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کودوام دینے کے لئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے، احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو دا ئوپر لگایا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگائی گئی تواس کے شدید سیکیورٹی اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز، آزادی رسمی ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو دا ئوپر لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انتخابات کروا کر حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں