ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کا مختلف انڈسٹریز کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت عظمی نے تمام فریقین کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

 مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

 وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو منظور کرلی گئی اور چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں