English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہاں کا فرسودہ نظام ہے، محمد حسین محنتی

their rights

کراچی: صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی وخوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہاں کے ظالم جاگیردار ،وڈیرے اور فرسودہ نظام ہے ،جماعت اسلامی قوم کو مخلص ودیاتندار متبادل قیادت دے گی۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  اس وقت پورا سندھ غربت وافلاس اور محرومیوں کی تصویر بنا ہواہے عوام شعور کا مظاہرہ اور سندھ میں امن وخوشحالی ومسائل سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

امیر صوبہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقے کا جینامحال ہوگیا ہے،اشرافیہ اپنی عیاشی غربیوں کا خون نچوڑ کر پوری کررہاہے، سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے لیت و لعل سے کام لے رہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے