ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے وکلا تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت دیدی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وکلا تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت دے دی، جس کے بعد اب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وکلا تحفظ ایکٹ اصولی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وکلا تنظیموں نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعنیاتی کے حوالے سے وکلا برادری سے بھرپور مشاورت کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حقِ اپیل کے  مطالبے پر انہیں اس حوالے سے بِل کا مسودہ پیش کرنے کا کہا۔ وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حقِ اپیل کا بِل پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کرے گی۔،

وزیراعظم نے کہا کہ وکلا نے ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے طویل جدوجہد کی۔ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وکلا برادری کی بے شمار قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں