English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کے سہارے سے ملکی معیشت مضبوط نہیں ہو گی،  محمد جاوید قصوری

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے آئی ایم ایف کے ڈالروں کے سہارے سے ملکی معیشت مضبوط نہیں ہو گی، سرکاری اداروں میں لوٹ مار کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ اس وقت ملکی معیشت درگر گوں ہے، پاکستان میں عام آدمی کو ریلیف دینے میں پی ٹی آئی کی طرح موجودہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت بد سے بدترین ثابت ہوئی ہے، ہر آنے والا دن پاکستانی عوام کے لئے مایوسی لے کر آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگ مستبقل کے بارے میں بے یقینی اور اضطراب کا شکار ہے، تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔پوری قوم کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے، مہنگائی کے خلاف ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے مظاہرے کر رہی ہیں۔

محمد جاوید قصوری  کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 27فروری کو اسلام آباد میں ایک بڑا اجتماع کرے گی، پاکستان کی سلامتی، استحکام، بیرونی مداخلت سے نجات کا راستہ صرف اور صرف نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ ہر دور کے حکمرانوں نے قرآن و سنت سے انحراف کیا جس کی وجہ سے پاکستان اقتصادی غلامی سے دوچار ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے