English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک، شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دینگے، فواد چودھری

لاہور: پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے لاہور میں حماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک کل ہی سے شروع ہو جائے گی، جس کے بعد سیکڑوں کارکن گرفتاریاں دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کل ہی رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاری پیش کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کے لیے مکمل تیار ہے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ہم تیار ہیں۔ ہمارے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جب کہ اپنا نگراں سیٹ اپ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام کیا حال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے