English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دے کر غیر آئینی حرکت کی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخ دے کر غیر آئینی حرکت کی ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر میں انہیں خط لکھوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میں صدر پاکستان کو غیرآئینی حرکت کرنے پر خط لکھوں گا کیونکہ صوبوں میں انتخابات کرانے کی تاریخ دینے کا ان کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے نہ صرف آج غیرآئینی حرکت کی ہے بلکہ آج سے 9 پہلے بھی وہ غیرآئینی حرکت کا حصہ تھے جب اس وقت کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے امریکا کا بہانہ بناکر اسمبلی کو توڑا تو اس میں بھی صدر پاکستان شامل تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر کابینہ کی طرف سے خط لکھ کر پرزور مذمت کی جائے گی اور اس کے علاوہ عمران خان کی طرف سے 9 ماہ تک امریکی بیانیہ بناکر تعلقات خراب کرنے پر آئینی و قانونی طریقہ اپنائیں گے۔

دوسری جانب صدرمملکت کی دی گئی تاریخ پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن مسلسل دوسرے روز کسی حتمی نتیجہ پر نہ پہنچ سکا، چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز کیطرح بے نتیجہ رہا۔الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی سے تحریری رائے دینے کی ہدایت کی اور آئینی و قانونی ماہرین شاہ خاور اور سجیل سواتی سے بھی الیکشن کمیشن نے تحریری رائے مانگ لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے