ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیجیٹل مردم شماری: خودشماری کی ڈیڈلائن میں توسیع

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ’’خودشماری‘‘ کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اب تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود شماری میں توسیع کا فیصلہ کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، خود شماری میں ایک ہفتے سے زائد توسیع کی تجویز بھی زیرغورہے۔  ترجمان کے مطابق خودشماری کرنے والوں کی تعداد بڑھنےکے باعث ویب سائٹ پر لوڈ بڑھ گیا۔

انہوں نے تبایا کہ ابھی تک 80 لاکھ سے زائد افراد نے خود شماری ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔ واضح رہے کہ ملک میں خود شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں