English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے نے حج کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد:قومی ائیرلائن پی آئی اے نے رواں سال حج کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق ساوتھ ریجن کے پرائیویٹ حج کے مسافروں کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے 1180 ڈالر تک ہوگا جب کہ نارتھ ریجن کے لیے 910 ڈالر سیلیکر 1220 ڈالرکرایہ مقررکیاگیاہے۔

 ترجمان کے مطابق ساوتھ ریجن میں کراچی،کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد اور نارتھ ریجن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امورکریگی۔ سرکاری حج کے تحت عازمین کا کرایہ 3لاکھ 10ہزارسے 3لاکھ30ہزار روپے متوقع ہے، پی آئی اے ممکنہ طورپر 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، سعودی ائیرلائن سے 44 ہزار سے زائد اور باقی عازمین 2 نجی ائیرلائنز  سے حجاز مقدس جائیں گے۔

 پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن میں جدہ اور مدینہ کے لیے  بوئنگ777 اور  ائیربس 320 استعمال کرے گی جب کہ پی آئی اے 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے