ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق ملائیشین وزیراعظم کرپشن کے الزامات سے بری، دوسرے مقدمے میں12 سال قید برقرار

سابق ملائیشین وزیراعظم کرپشن کے الزامات سے بری، دوسرے مقدمے میں12 سال قید برقرار

کوالا لمپور:ملائیشیا کی عدالت سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا تاہم دوسرے مقدمے میں 12 سال قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ سرکاری وکیل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف سرکاری فنڈز میں خرد برد اور آڈٹ رپورٹ میں تبدیلی کرنے کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

کرپشن اور سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی کے الزامات پر سابق وزیراعظم کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی تھی۔سابق وزیراعظم 69 سالہ نجیب رزاق کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

نجیب رزاق منی لانڈرنگ اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد کو مجرمانہ ٹھیس پہنچانے پر12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے ان کی یہ سزا برقرار رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں