English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رش کے باعث شہریوں کو نئے پاسپورٹ وصولی میں تاخیرکا سامنا

کراچی:نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹ کی ڈیلیوری دگنے سے زائد دورانیے کی تاخیرکا شکار ہوگئی ۔ نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کردی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کو پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا ، پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔درخواست گزاروں کے موبائل فون پر 2 پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسج خودکار سسٹم کے تحت جنریٹ ہوجاتے تھے۔

پہلا ٹیکسٹ میسج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل اور ڈیٹا ہیڈکوارٹرز میں پرنٹنگ کے لیے وصولی سے متعلق ہوتا ہے۔دوسرے میسج میں پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اور متعلقہ دفترمیں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق پیغام ہوتا ہے، پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی کے بارے میں اطلاع سے محروم ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے