ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے کپڑے تو سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہو چکی ہے، سراج الحق

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم  شہباز شریف  پر تنقید کرتے ہوئیکہا ہیکہ ان  کے کپڑے تو سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہو چکی ہے۔

  کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا لیکن ان کے کپڑے تو سلامت ہیں آج قوم بے لباس ہو چکی ہے، مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے  رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں؟

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، لوگوں نے تو  مسکرانا بھی چھوڑ دیا ہے۔

 دوران پریس کانفرنس سراج الحق  نے مطالبہ کیا کہ رمضان کی آمد کے موقع پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ نیب کے دفاتر موجود تو ہیں لیکن وہاں مکھیاں ما ری جا تی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا گیا ہے،  تین افراد کے قتل میں ملوث سر دار کو تو ضمانت دے دی گئی لیکن مولانا ہدایت الرحمان کو  رہا نہیں کیا جا رہا ہے،بلو چستان کا کوئی بلوچ بھی سی پیک کے خلاف نہیں بس وہ یہی کہتا ہے کہ سی پیک سے بلو چستان کو بھی فائد ہ حاصل ہو نا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں