کراچی:بول نیوز کے کو چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔
قرارداد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا یہ ایوان حق اور سچ کی اواز دکھانے پر بول نیٹ ورک کے کو چیئرمین شعیب احمد کے خلاف انتقامی کارروائی اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق حق اور سچ کی آواز دکھانے پر کسی بھی محب وطن شخص کو ایسے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، شعیب شیخ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
جمع کرائی گئی قرارداد میں بتایا گیا کہ شعیب احمد شیخ کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، بول نیٹ ورک کے کوچیئرمین شعیب احمد شیخ کو ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات میں شامل کیا گیا اور اب بھی کیا جارہا ہے۔

