اسلام آباد:پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بھارتی قابض افواج نے خواتین کی جان، سلامتی، عزت و آبرو کو نقصان پہنچا یا ہے، کشمیری خواتین نے تحریک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مشعال ملک نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین پر مظالم کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر فاشسٹ بدنام زمانہ نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی حقوق، کشمیر میں انصاف اور آزادی کی جدوجہد میں خواتین سب سے آگے رہی ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہندوستانی افواج کی طرف سے جاری فاشزم نے خواتین کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صنفی بنیاد پر تشدد کو علاقہ پر جبر کنٹرول کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
مشعال نے کہا کہ ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کی خواتین کو منظم اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے جن میں ہندوستانی فوج، پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں اور ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کی طرف سے جنسی زیادتی، عصمت دری، گمشدگی، تشدد، اغوا، قتل اور تذلیل شامل ہیں۔
مشعال نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں خواتین نے اپنے بیٹوں، شوہروں، والد اور بھائیوں کو کھو دیا ہے، جنہیں بھارتی فوجیوں نے حراست میں لاپتہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی ریاستی بربریت اور دہشت گردی کا نوٹس لیا
