سکھر:یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم‘ رمضان المبارک کے ایام میں بھی متوسط طبقہ پریشان حال ، یوٹیلیٹی استوروں میں خریداری کم ہونیلگی ، حکومت رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرکے مشکلات دور کرے ۔
شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عام صارف کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد ملک بھر سمیت سکھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر عوامی خریداری مزید کم ہوتی جارہی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز ویران نظر آرہے ہیں ۔
دوسری طرف یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات بدستور موجود ہیں، حکومت کے نئے فارمولے سے یوٹیلیٹی سٹور پررش انتہائی کم ہے صارفین کا کہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز کا عام صارف کوکوئی فائدہ نہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے 20 روپے کلو تک کم ہیں لیکن دستیابی کا مسئلہ برقرار ہے،جبکہ سبسڈائزڈ اشیاء کے لئے صارف نادرا کے تصدیقی میسیج کے بعدہی اشیاء خریداری کی جاسکتی ہے ۔
شہریوں کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کو دو درجات میں تقسیم کر دیا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کیلئے اشیاء کے کم نرخ مقررجبکہ عام صارفین مارکیٹ ریٹ پر خریداری کے پابند ہوں گیعام شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے اور ہمیں بھی سستی اشیاء کی فہرست میں رکھنا چاہیے۔

