English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لالچی ماں نے ایک دن کا بیٹا ایک لاکھ میں بیچ دیا

نئی دہلی:  بھارت میں لالچی ماں نے ایک لاکھ روپے کے عوض اپنے ایک دن کے نومولود بیٹے کو بیچ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہناتھاکہ یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع چترامیں پیش آیا۔پولیس کے مطابق چترا کے ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر نوزائیدہ کو بوکارو ضلع سے برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ نومولود کی ماں سمیت جرم میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور ماں کے قبضے سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ۔

پولیس نے بتایا کہ نومولود کو بیچنے کی ڈیل ساڑھے 4 لاکھ میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے