ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی استحکام کے خطرات بڑھ گئے ہیں، آئی ایم ایف

بیجنگ:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مالی استحکام کے خطرات بڑھ گئے ہیں وبائی امراض، یوکرین میں جنگ اور مالیاتی سختی کی وجہ سے 2023 ایک اور چیلنجنگ سال ہو گا، جس میں عالمی نمو 3 فیصد سے نیچے رہ جائے گی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چائنا ڈیولپمنٹ فورم میں خطاب کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں پالیسی سازوں نے بینکوں کے گرنے کے بعد مالی استحکام کے خطرات کا فیصلہ کن جواب دیا ہے تاہم اس کے باوجود احتیاط کی ضرورت ہیلہٰذاہم پیشرفت کی باریک بینی سے نگرانی کرتے رہتے ہیں اور عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور عالمی مالیاتی استحکام کے لیے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں 5.2 فیصد کی متوقع جی ڈی پی نمو کے ساتھ چین کی مضبوط اقتصادی بحالی نے عالمی معیشت کے لیے کچھ امیدیں فراہم کی ہیں، اور توقع ہے کہ چین 2023 میں عالمی ترقی کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف انتہائی کمزور ممالک، خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک پر گہری توجہ دے رہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں