English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٹ:حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

بدھ کو حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت آج ہی کی جائے۔

اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ آج بہت زیادہ کیسز ہیں جس کے باعث سماعت ممکن نہیں، جمعرات کو آپ کی درخواست کی سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست 30 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ درخواست میں حفیظ اللہ نیازی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، حسان نیازی کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے