English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ  نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے خلاف پیمرا کی درخواست پر فیصلہ جاری  کردیا، جس میں پیمرا کی درخواست خارج کردی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ جس میں عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی درخواست خارج کر دی۔

فیصلے کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت سالانہ فیس کی تاخیر سے ادائیگی پر سرچارج لگانے اور وصول کرنے کا اختیار نہیں ۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پیمرا ریگولیشن کے تحت سرچارج کا مطالبہ 2002آرڈیننس کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ پیمرا کو اس طرح کے سرچارج وصول کرنے کا کوئی اختیار نہیں  ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے