کراچی: الخدمت کراچی آرفن کیئر پروگرام کے تحت 1700 یتیم بچوں کی عید شاپنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں حافظ نعیم الرحمن اور یونس خان نے بھی شرکت کی۔ بچوں کو نجی مال میں عید الفطر کی مناسبت سے شاپنگ کروائی گئی۔
یتیم بچوں کی شامنگ کے موقع پر کرکٹر یونس خان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شاپنگ سینٹر میں الخدمت نے منفرد آئیڈیا پیش کیا ہےالخدمت پورے پاکستان میں 22 ہزار بچوں کی کفایت یقامہ پروگرام کےتحت ان کی کفالت کرتی ہےاس میں بچوں کی ماہانہ مدد بھی کی جاتی ہےتربیت کے لئے ماہانہ کورسز ہوتے ہیں مکمل تربیتی پیکج ہوتا ہےکہ بچہ باعزت شہری بنے اور اس کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا عید کے موقع پر کراچی میں 1700 بچوں کو کوپنز دے دئیے گئے ہیں یہ بچے اپنی مرضی سے شاپنگ کرتے ہیں اس کی رسید الخدمت کی طرف چلی جاتی ہے یہ احساس بچوں کو ہوتا ہے کہ مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس بچوں کو رینج دے کر موقع فراہم کیا جائےیہ زبردست کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وولینٹئیرز بھی موجود ہیں الخدمت کے سات آٹھ پروگراموں میں سے ایک پراجیکٹ یہ ہےپچھلے سال 1200 بچے تھے، اس سال 1700 بچوں کو شاپنگ کروا رہے ہیں مال کی طرف سے بھی خصوصی رعایت دی گئی ہےان بچوں کو میڈیکل چیک اپ کی سہولت میسر ہےہمارا دوسرا پروگرام آغوش ہےہم نے یتیم خانوں کا خیال ختم کردیا ہےبچے وہاں رہتے ہیں
دوسری جانب کرکٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ عید کی آمد آمد ہے، دوسرا عشرہ شروع ہوگیا ہے یہ آئیڈیا منفرد ہے، بہت خوشی ہورہی ہےیہ گائیڈنس بہت ضروری ہےبہت اچھا محسوس ہورہا ہےبچوں کو احساس محرومی نہیں ہے اور وہ آزادی سے شاپنگ کررہے ہیں۔
