English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ معصوم شامی بچے کا مسلم دنیا کیلئے دل دہلا دینے والا ویڈیو پیغام

کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ معصوم شامی بچے کا مسلم دنیا کیلئے دل دہلا دینے والا ویڈیو پیغام

دمشق: جنگ زدہ ملک شام سے تعلق رکھنے والے ایک معصوم بچے کی دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں ایک پریشان حال شامی بچے کو طاقتور عرب اور ان تمام اسلامی ممالک کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو شام، فلسطین اور یمن کے مسلمانوں پر ظلم ہوتے دیکھ کر خاموش ہیں، بچے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عرب اور وہ تمام ممالک جوکہ خاموش ہیں، جاگیں۔

بچے نے کہا کہ ہمارے پاس صرف اللہ ہے، ہم ہر روز اپنے خاندانوں اور لوگوں کو کھوتے ہیں۔ بچے نے مزید کہا کہ براہ کرم، میرا یہ پیغام تمام ممالک تک پہنچائیں کہ ہر روز ہم اپنے لوگوں اور بچوں کو مرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آن لائن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شادی کریں

ویڈیو کے آخر میں بچے نے سوال کیا کہ کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز  بھی مسجد اقصی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے،اسرائیلی فورسز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے