ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھ گئی، ایک شخص ہلاک

 تل ابیب : اسرائیل میں گاڑی راہ گیروں پر چڑھنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا  کے مطابق راہگیروں پر گاڑی چڑھنے کا واقعہ تل ابیب میں پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ شہر کے ایک اور علاقے میں فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔

اسرائیلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  گاڑی کے فلسطینی ڈرائیور کو گولی مار دی گئی۔ ڈرائیور کا تعلق مغربی کنارے سے ہے اور گاڑی مبینہ طور پر چوری کی تھی۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعہ کی تحقیقات سے قبل ہی اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دے دیا۔ اسرائیل کی مسلمان دشمن فورسز رمضان المبارک کے آغاز سے ہی مسجد اقصی میں گھس کر فلسطینی نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی  ہیں مسجد کا تقدس پامال کررہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں