ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

لاہور: ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔

مزید پڑھیں: بیساکھی کے تہوار میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مذہبی تہوار بیساکھی کے موقع پر اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے دوہزار 470 سکھ یاتری شریک ہوئے ،  سکھ یاتریوں کو خصوصی 58 اے سی کوچز کے ذریعے حسن ابدال روانہ کر دیا گیا۔

  سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا ہے ، سکھ یاتریوں نے تین روز تک ننکانہ میں قیام کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کی رہائش ، لنگر اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔  

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کے بے حد مشکور ہیں ، ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہے ، ہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہی گھر میں ہیں ۔

یاد رہے کہ ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں