English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاستدانوں کی لڑائی میں دشمنوں کا ایجنڈا پورا ہو رہا ہے، سراج الحق

martial law

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ  سیاستدانوں کی لڑائی ملک کے لئے نیک شگون نہیں،سیاست دان ایک دوسرے کو ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، کہا جاتا ہے کہ ہم رہیں گے یا مخالفین۔ ملک کے دشمن خوش ہیں کہ ان کا ایجنڈا پورا ہو رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران لڑائیاں جاری رکھ کر پاکستان کو شام، لیبیا اور یمن کی طرح بنائیں گے، سارا انتشار پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی کرسی، ذاتیات اور مفادات کے لیے جنگ کی وجہ سے ہے، ان کی لڑائی میں پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا،ٹرائیکا نے اداروں کو تباہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ایوان کی عزت کو خاک میں ملایا، یہ چاہتے ہیں کہ عدالتیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلے کریں، الیکشن کمیشن ان کا تابع رہے اور انھیں ہر لمحہ اسٹیبلشمنٹ کی چھتری میسر ہو، انھیں اپنے اقتدار کو طول دینے کے سوا کسی سے غرض نہیں، اقتدار میں رہ کر یہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار لوٹ مار کرتے ہیں، اپنی جائدادیں بناتے ہیں اور عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے تحائف بانٹتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ تعصبات اور نفرتوں کے ماحول میں نوجوانوں کو اٹھنا ہو گا، اب وہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، یوتھ اسلامی جمہوری انقلاب کے لیے کردار ادا کریں، نوجوان جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے دست و بازو بن کر پاکستان کی تعمیر ان خطوط پر کرنے کے لیے کردار ادا کریں جس کے لیے اسلامیان برصغیر نے عظیم قربانیاں دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے