English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر گودام میں گندم کی 2 لاکھ بوریاں خراب ہونے کا انکشاف

ملیر گودام میں گندم کی 2 لاکھ بوریاں خراب ہونے کا انکشاف

کراچی: شہریوں کو کھانے کیلئے آٹا نہیں اور سرکاری گوداموں میں ہزاروں گندم کی بوریاں خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مذید پڑھیں: سندھ حکومت چیک پوسٹوں کو ہٹائے اور فلور ملز کو گندم فراہم کرے،محمود مولوی

ملک کے مختلف شہروں میں حالات کچھ ایسے ہیں کہ مفت سرکاری آٹا لینے کے لیے اب تک کئی شہریوں کی جان چلی گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن حکام کی نااہلی کی وجہ سے ملیر منزل پمپ گودام میں گندم کی 2 لاکھ بوریاں خراب ہوگئی جس کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گندم کی بوریاں اس قدر خراب ہوگئی ہیں کہ وہ اب جانوروں کے کھانے کے لائق بھی نہیں رہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے اس حوالے سے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے گندم خراب ہوئی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل  3 لاکھ بوریاں زبردستی فلورز ملز کو دی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے