ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا

کراچی:تحریک انصاف نے کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے عیدالفطر کے بعد احتجاج کی کال دینے کا اعلان کردیا۔

مذید پڑھیں: مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے، گورنر سندھ

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد طحہ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کومسترد کرتے ہیں۔

کراچی میں متنازع مردم شماری معاملے پر احتجاج کی کال دیں گے اور عیدالفطر کے بعد کراچی کی گنتی کے حوالے سے گرینڈ احتجاج کیا جائے گا۔

محمد طحہ نے کہا کہ کراچی کی الٹی گنتی نامنظور ہے تحریک انصاف نے واضح پیغام دیدیا ہے، دوماہ سے ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر عوام کو صرف بیوقوف بنایا گیا، کراچی کی آبادی اندرون سندھ سے کم ظاہرکرناشہری حقوق پرڈاکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں