ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں حکومت کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری

revealed

لاہور: تحریک انصاف ) پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، پنجاب میں 23 اپریل سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں آئین سازی سے روکا جا رہا ہے، ہمیں پتا ہونا چاہیے کہ آئین میں تبدیلی کیسے ہوتی ہے اور قرارداد کی کیا حیثیت ہے، قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جس طرح سے دھڑا دھڑ قراردادیں پاس کی جا رہی ہیں، اس سے صرف ردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  اس کے علاوہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر قابل عمل ہے، وکلا، عوام اور سیاسی قیادت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے اوران فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کل اسٹیٹ بینک سے پیسے ٹرانسفر ہونے ہیں، ہمیں امید ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک وعدے کے مطابق پیسے ٹرانسفر کریں گے اور پنجاب میں شیڈول کے مطابق انتخابات ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو پھر سپریم کورٹ ہی نہیں بلکہ عدلیہ بطور ادارہ غیر فعال ہوجائے گا، ابھی بھی ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک منظم مہم کے ذریعے عدلیہ کو غیر متعلقہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں