اسلام آباد:سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں ملک بھرمیں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے انتخابات ایک دن کرانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی کوششوںپر سراج الحق کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میںجسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین بینچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سماعت کا آغاز قرآنِ کریم کی آیت سے کیا اور دعا کی کہ مولا کریم لمبی حکمت دے تاکہ صحیح فیصلے کر سکیں، ہمیں نیک لوگوں میں شامل کر اور ہمارے جانے کے بعد اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سراج الحق صاحب تشریف لائے ہیں، آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، آپ نے نیک اور اچھا کام شروع کیا، اللہ تعالی اس کام کو کامیاب کریں۔
