ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزادکشمیر حکومت، اتحادیوں میں پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا

 مظفر آباد:آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا ہے۔

تحریک انصاف آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15ویں وزیر اعظم  منتخب ہوگئے ہیں۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جب کہ اسپیکرپیپلزپارٹی اور سینئر وزیرمسلم لیگ ن سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے6، پیپلزپارٹی کے 6اور مسلم لیگ ن کے4وزرا ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں