ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاستی دہشتگردی :کشمیری رہنما صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط

سرینگر:بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت رہنما صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط کرلی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی متنازع نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (اے این آئی)نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹوں کی سرینگر اور بڈگام میں جائیدادیں ضبط کرلیں،شاہد یوسف اور احمد شکیل کی جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگا کر ضبط کیا گیا ہے۔ 

صلاح الدین کے دونوں بیٹے 2017اور 2018میں دہشتگردی کے لیے فنڈ حاصل کرنے کے جھوٹے الزام پر دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ بھارت پہلے ہی آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والے صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دے چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں