English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں کئی ارب ڈالرز کا اضافہ

القمر

نیو یارک:مارک زکربرگ کی میٹاورس کے قیام کی کوششیں حقیقی دنیا میں ان کے لیے کافی بھاری ثابت ہوئی تھیں اور وہ 2022کے دوران 71ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے تھے،2023کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46ارب ڈالرز کے قریب تھی مگر یہ سال اب تک ان کے کافی اچھا ثابت ہوا ہے۔

رواں سال کے 4ماہ کے دوران ان کی دولت میں 41.7ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور اب وہ 87.3ارب ڈالرز کے مالک ہیں،درحقیقت 27اپریل کو ہی ان کے اثاثوں میں لگ بھگ 14فیصد یا 10.2ارب ڈالرز (28کھرب پاکستانی روپے سے زائد)کا اضافہ ہوا، حالانکہ ان کی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24فیصد کمی ہوئی،میٹا کے بانی اس وقت دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص ہیں اور انہوں نے بھارت کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جنوری سے مارچ 2023کی سہ ماہی کے دوران میٹا نے 5.7ارب ڈالرز کا منافع کمایا جو 2022کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 22.7فیصد زیادہ تھا،خیال رہے کہ میٹا نے اخراجات میں کمی کے لیے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکال دیا ہے۔

سہ ماہی آمدنی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ ہماری ایپس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی (اے آئی)پر ہمارے کام سے ایپس اور بزنس کو فائدہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے