ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکش وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

لاہور: ترکیہ کے ایجوکیشن قونصلر ڈاکٹر مہمت ٹویران اور بیرات ٹویران پر مشتمل وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انچارج پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز اینڈ لینگوئسٹکس ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو اور سیکرٹری ٹو ایجوکیشن قونصلر ترکش ایمبسی اسلام آباد ڈاکٹر طاہر شاہ بھی موجود تھے۔

وفد کے دورہ کرنے کا مقصد پنجاب یونیورسٹی اور وزارت تعلیم ترکیہ کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

وفد کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ لینگوئسٹکس کیلئے ترکش زبان کا انسٹرکٹر فراہم کرنے کے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ وائس چانسلر نے مختلف تعلیمی شعبوں اور ایکسچینج پروگراموں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں