English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سے بات کرنا مشکل شہباز شریف سے آسان ہے، رکن امریکی ایوانِ نمائندگان

القمر

نیویارک: امریکی ایوان نمائندگان کے رکن بریڈ شرمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا امریکا کیلئے مشکل تھا جبکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کرنا آسان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بریڈ شرمن کا کہنا تھا کہ امریکا قلیل مدتی دوطرفہ خدشات کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے اپنے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کے حالیہ واقعات پر بات کرنا چاہوں گا۔ یہ بات انہوں نے امریکی ایوان میں خطاب کرتے ہوئےکہی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ لوگ کہیں گے کہ ہمیں ایسے سیاسی رہنما کی سپورٹ کرنی چاہیے جو ہمارا زیادہ حامی ہو۔ ہمارے لیے اس یا اُس دوطرفہ مسئلے سے نمٹنا آسان ہو گا، میرے خیال میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اس بات سے اتفاق کرے گا جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا عزم ہمارے لیے سب سے پہلے ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان سے بات کرنا ہمارے لیے مشکل تھا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے آسان ہے لیکن سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے